گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے متاثر ہونے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔
کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے صارفین کے مطابق گزشتہ روز رات 8 بجے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کچھ صارفین نے انٹرنیٹ سروسز سست ہونے کی بھی شکایت کی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کی شکایات پر ردِعمل آ گیا ہے۔
پی ٹی اے نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ملک کے کچھ علاقوں میں سوشل میڈیا سائٹس متاثر ہونے کی شکایات پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورت حال نارمل ہے۔ پاکستان بھر میں اتوار کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستان بھر میں یوٹیوب اور ایکس کی سروسز ڈاؤن ہونے کی شکایات آئی تھیں۔ عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
