Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایلون مسک بڑی مشکل میں پھنس گئے

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

یورپی یونین کمیشن کا کہنا ہے کہ ایکس کے خلاف ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کی جائے گی۔

یورپین کمیشن کے انٹرنل مارکیٹ کے کمشنر نے کہا کہ ایکس کی جانب سے اشتہارات کی شفافیت کو یقینی نہیں بنایا گیا اور وہ غیر قانونی مواد کی روک تھام میں بھی ناکام رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکس کے گمراہ کن ڈیزائن کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائے گی۔

یورپی یونین کمیشن نے کہا کہ ایکس کے کمیونٹی نوٹس فیچر کا جائزہ لے کر تعین کیا جائے گا کہ وہ انتخابی عمل اور شہری مباحث کے خطرات کی روک تھام کے لیے مؤثر ہے یا نہیں۔

Exit mobile version