ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر سنبھالنے میں بُری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ایکس کی قدر میں 71 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے، ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایکس کی مجموعی مالیت میں اکتوبر 2022 کے مقابلے میں 71.5 فیصد تک کمی آئی ہے۔
ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے ایکس کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی اشتہاری آمدنی میں 50 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔
اس کمپنی نے اربوں ڈالرز کا قرضہ بھی ادا کرنا ہے جبکہ سبسکرپشن پروگرامز اور دیگر ذرائع سے آمدنی میں اضافے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔
