Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایلون مسک ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور تبدیلی کرنے کو تیار

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور تبدیلی کررہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایکس میں اب ایک بار پھر صارفین کی ویب لنک پوسٹس پر ہیڈ لائنز دکھانے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

پوسٹس میں سے ہیڈ لائن کو ہٹانے کا فیصلہ خود مالک ایلون مسک نے ہی کیا تھا۔

اس کے لیے ایکس میں اکتوبر 2023 میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے ویب لنک پوسٹس کے پریویو کارڈز سے ہیڈلائن یا ٹیکسٹ کو ہٹا دیا گیا تھا۔

اس تبدیلی کے بعد سے لنک پوسٹس میں صرف تصویر نظر آتی ہے اور تصویر کے بائیں کونے میں چھوٹا سا ویب ایڈریس لکھا نظر آتا ہے۔

نومبر 2023 میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ ویب لنکس کے پریویو کارڈ میں ہیڈلائن یا ٹیکسٹ دکھانے کا سلسلہ پھر شروع کیا جا رہا ہے۔

اس وقت ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ جلد ایک اپ ڈیٹ کی جائے گی جس کے بعد ویب لنک کے پریویو کارڈ میں تصویر کے اوپری حصے میں ہیڈلائن موجود ہوگی۔

Exit mobile version