Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسانی زبان کی طرح ’الیکٹرانک زبان‘ ایجاد

سائنسدانوں نے انسانی زبان کی طرح ’الیکٹرانک زبان‘ ایجاد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے ایک ایسی الیکٹرانک زبان ایجاد کی ہے جو ذائقے کو بھی محسوس کرسکے گی۔

جی ہاں، سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ جدید الیکٹرانک زبان کھانے، مشروبات، اور دواسازی جیسے مختلف شعبوں میں امکانات کے ایک نئے جدید سلسلے کا پیشِ خیمہ ثابت ہوسکتی ہے جو بنیادی طور پر ذائقہ محسوس کرنے والا ایک مصنوعی سینسر ہے جسے مختلف ذائقوں کی شناخت اور ان کی خصوصیات کا درست اندازہ لگانے کے لیے تیار گیا ہے۔

یہ مصنوعی زبان دراصل ذائقہ محسوس کرنے والی انسانی زبان کی طرح ہی کام کرتی ہے۔

یہ سینسر کیمیائی معلومات کو برقی سگنلز میں تبدیل کرتا ہے اور حاصل شدہ معلومات پر ایک عصبی نیٹ ورک کے ذریعے کارروائی کی جاتی ہے جس سے سسٹم مختلف ذائقوں کی نشاندہی کرسکتا ہے۔

Exit mobile version