جرمنی کی مشہور و معروف آڈیو کمپنی سینہائزر نے دل کی دھڑکن اور جسم کا درجہ حرارت جاننے والے ایئر بڈز متعارف کروادیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ایئر بڈز کسی بھی عام وائر لیس ایئر پاڈز سے مختلف ہیں کیونکہ یہ فوٹوپلیتھیسموگرافی سینسر(photoplethysmography sensor) کی مدد سے دل کی دھڑکن کو بتاتے ہیں اور اس میں موجود درجہ حرارت سینسر جسم کے درجہ حرارت کو بتاتا ہے۔
ان ایئر بڈز سے آپ اپنے آئی فون کی ایپل ہیلتھ ایپلی کیشن سمیت دیگر گیجٹس کی ایپس پر بھی ڈیٹا منتقل کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ ایئر بڈز گر کر آسانی سے ٹوٹنے والے بھی نہیں ہیں جبکہ اس کا آئی پی 55 اسے پانی اور مٹی کے ذرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
اگر اس کی بیٹری ہیلتھ کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ ایک بار کے چارج پر 6 گھنٹے باآسانی نکال دیتا ہے۔
یہ ایئر بڈز مختلف رنگوں میں 9 اپریل 2024 کو عوام کے لیے دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ امریکا میں ان ایئر بڈز کی قیمت 330 ڈالرز ہوگی، جو ایپل ایئر پاڈز پرو کی دوسری جنریشن، سامسنگ گیلیکسی بڈز 2 پرو اور گوگل پکسل بڈز پرو سے زیادہ مہنگا ہے۔
