آئی فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی نے چین میں اپنے آئی فونز پر شاندار رعایتیں پیش کر رہی ہے جس سے قیمتوں میں 500 یوآن ($70) تک کمی ہو گی۔
امریکی ٹیک کمپنی کی چینی ویب سائٹ پر کچھ آئی فونز کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ نئے سال کے آغاز پر وقتی پروموشن کے لیے 18 سے 21 جنوری تک رعایتی قیمت کی پیشکش کی گئی ہے جب کہ فروری کے وسط تک اس آفر کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
ایپل کے تازہ ترین آئی فون 15 سیریز کے ہینڈ سیٹس کی فروخت چین میں پچھلے ماڈلز سے کہیں زیادہ خراب رہی ہے۔
مقامی حریف جیسے کہ Huawei ٹیکنالوجیز اور Xiaomi مسابقتی ماڈل پیش کر رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں مسابقت کا رجحان ہے۔
واضح رہے کہ چین میں کچھ کمپنیاں اور سرکاری محکمے عملے کے ایپل ڈیوائسز کے استعمال کو محدود کر رہے ہیں جو کہ سیکیورٹی کی بنیاد پر چینی ایپس پر امریکی حکومت کی پابندیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
