پی ٹی اے نے موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔
پی ٹی اے اور فیڈرل انوایسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کی جانب سے موبائل فون کمپنی کی فرنچائزز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موجود فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث پائی گئیں، چھاپے کے دوران سم اسٹاک کے اندر سے 02 فعال اور 151 مشتبہ سمیں برآمد ہوئیں۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے ثبوت کے طور پر ان سموں کے ساتھ 04 بی وی ایس ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لیں، ایف آئی اے ٹیم نے موقع پر ہی دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، یہ اقدام سموں کے غیر قانونی اجراء کے خاتمے کے حوالے سے اتھارٹی کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی اے نے سیلز چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔
