Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل سم خریدنے والوں کیلئے اہم خبر؛ پی ٹی اے کا بڑا اعلان

پی ٹی اے نے موبائل سم خریدنے والوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایک کے بعد دوسری نئی سم ایکٹو کرنے کے لیے وقت 8 گھنٹے سے بڑھا کر 7 دن کر دیا گیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات کا اطلاق سم سے متعلق دیگر ٹرانزیکشنز جیسے ملکیت کی تبدیلی پر نہیں ہوگا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات فراڈ مافیا کی جانب سے استعمال کی جانے والی تکنیک کا مقابلہ کرنے کے لیے کیے گئے ہیں جو دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے لیے متعدد غیر قانونی سموں کو فوری طور پر فعال کرتے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ ترمیم 24 جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوگی اور یہ غیر مجاز یا دھوکہ دہی سے سم کارڈز کے اجراء کے خلاف حفاظت کے لیے وضع کردہ ریگولیٹری اقدامات کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 8 گھنٹے بعد بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے نئی سم ایکٹو کی جاتی تھی۔

Exit mobile version