Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری؛ اب تک کا بہترین فیچر متعارف

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے اب تک کا بہترین فیچر متعارف کروادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک نئے فیچر کو واٹس ایپ کے ویب ورژن کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی۔

جی ہاں، واٹس ایپ ویب کے بیٹا ورژن میں چیٹ فلٹرز نامی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جبکہ واٹس ایپ ویب کی فیڈ پر آل، ان ریڈ ، کانٹیکٹس اور گروپس فلٹرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مثال کے طور پر اگر صارفین کسی وجہ سے کچھ میسجز دیکھ نہیں سکے تو ان ریڈ آپشن پر کلک کرکے ان میسجز تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔

اسی طرح اگر گروپس کے میسجز کو دیکھنا چاہتے ہیں تو گروپس فلٹر پر کلک کریں، پھر آپ کے سامنے صرف وہ میسجز ہوں گے جو گروپس میں بھیجے گئے ہوں گے۔

کانٹیکٹس کے آپشن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے صرف وہی میسجز نظر آئیں گے جو فون میں ایڈ کانٹیکٹس نے آپ کو بھیجے ہوں گے۔

خیال رہے کہ یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Exit mobile version