Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

“نوکیا” کے فونز رکھنے والے صارفین کے لئے بُری خبر

نوکیا کے فونز رکھنے والے صارفین کے لئے انتہائی بُری خبر آ گئی ہے۔

ماضی کی معروف موبائل فون کمپنی نوکیا کا عہد اب ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے، کیونکہ گزشتہ 8 سال سے نوکیا فونز کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ اپنے اسمارٹ فونز پر نوکیا کا نام استعمال نہیں کرے گی۔

2016 میں ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا فونز کا لائسنس حاصل کیا تھا جس کے بعد نوکیا اسمارٹ فونز دوبارہ منظر عام پر آئے، مگر اب بلیک بیری کی طرح نوکیا فونز کا عہد بھی ختم ہونے والا ہے۔

یہ دونوں کمپنیاں کسی زمانے میں سب سے زیادہ فونز فروخت کرتی تھیں مگر دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں پیچھے رہ گئیں۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ ہمیں نوکیا فونز بنانے والی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے، مگر ہمارا ویژن اب اس سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہم اپنی ڈیوائسز پیش کریں گے۔

ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا فونز کا لائسنس 10 سال کے لیے حاصل کیا تھا تو ابھی مزید 2 سال تک اس کی جانب سے نوکیا کے فیچر فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر اسمارٹ فونز تیار نہیں کیے جائیں گے۔

Exit mobile version