Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2023 میں کونسا فون سب سے زیادہ فروخت ہوا؟

گزشتہ سال 2023ء میں کونسا فون سب سے زیادہ فروخت ہوا اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعداد و شمار جاری کرنے والی کمپنی کے مطابق 2023 میں ایپل کا مہنگا ترین آئی فون 14 پرو میکس سب سے زیادہ فروخت ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فہرست میں 10 میں سے 7 اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ آئی فونز ہیں جس میں سے ٹاپ 5 اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ ہیں۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون آئی فون 14 پرو میکس تھا جس کے 3 کروڑ 40 لاکھ یونٹ فروخت ہوئے۔

دوسرے نمبر پر حیران کن طور پر آئی فون 15 پرو میکس رہا جو ستمبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

3 ماہ کے دوران آئی فون 15 پرو میکس کے 3 کروڑ 30 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔

آئی فون 14، آئی فون 14 پرو اور آئی فون 13 بالترتیب تیسرے سے 5 ویں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز رہے۔

آئی فون 15 پرو 7 ویں نمبر پر رہا جبکہ آئی فون 15 کے حصے میں 10 واں نمبر آیا۔

ایپل سے ہٹ کر اس فہرست میں چھٹے، 8 ویں اور 9 ویں نمبر پر سام سنگ کے اسمارٹ فونز رہے۔

Exit mobile version