Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فونز صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

موبائل فونز صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال موبائل فونز کی درآمد میں 138 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے جنوری 281 ارب 83 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق موبائل فون کی امپورٹ پر 98 کروڑ 75 لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا، گزشتہ سال اسی مدت میں 41 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے فون درآمد ہوئے تھے۔

جنوری 2024 میں 54 ارب 64 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے، جنوری میں فونز کی درآمد 275 فیصد بڑھی، حجم 19 کروڑ 49 لاکھ ڈالر رہا۔

Exit mobile version