Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسکولوں میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

برطانیہ نے طلبہ پر اسکولوں میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ موبائل فون لانے پر پابندی کا مقصد کلاس رومز میں تدریسی عمل میں خلل کو کم کرنا ہے۔

وزیراعظم رشی سوناک نے کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ موبائل کے استعمال پر پابندی سے طلبہ کے رویوں میں بہتری آئے گی۔

برطانوی حکومت نے اسکولوں میں موبائل فون استعمال سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان ایک روز قبل ہی کیا گیا تھا۔

Exit mobile version