Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

موبائل فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

شیاؤمی کے آفیشل ’می اسٹور‘ کی ویب سائٹ کے مطابق شیاؤمی 14 کو پاکستان بھر میں تین رنگوں میں ریلیز کیا گیا ہے جن میں سیاہ، سبز اور سفید رنگ شامل ہے۔

اس فون کا ڈسپلے آل راؤنڈر لیکوئیڈ ڈسپلے ہے جس کی ریزولوشن 3200 بائی 1440 ہے جبکہ اس میں پی پی آئی 522 ہے۔

اس اسمارٹ فون کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے جبکہ یہ فون الٹرا ایچ ڈی آر، پرو ایچ ڈی آر اور ڈولبی وژن کو سپورٹ کرتا ہے۔

اس فون میں پروسیسر سنیپ ڈریگن 8 جنریشن لگایا گیا ہے جس کے ساتھ کوئلکوم اڈرینو جی پی یو، سنیپ ڈریگن ایکس 75 فائیو جی موڈیم آر ایف سسٹم بھی نصب ہے۔

شیاؤمی 14 میں لائیکا کیمرہ نصب ہے جس کی مدد سے ’ایٹ کے‘ ریزولوشن میں ویڈیو ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے جبکہ اس میں 50 میگا پکسل کے تین بیک کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

اس فون میں 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ یعنی فرنٹ کیمرہ لگایا گیا ہے جو ایچ ڈی آر موڈ، نائیٹ موڈ، ایچ ڈی آر پوٹریٹ جیسی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔

اس موبائل فون کی بیٹری 5000 میگا ہرٹز کی ہے جس کے ساتھ 90 واٹ کا وائر ہائیپر چارجر جبکہ 80 واٹ کا وائرلیس ہائیپر چارجر شامل ہے۔

شیاؤمی 14 میں آن اسکرین فنگر پرنٹ سینسر کی سہولت شامل ہے، اس فون میں سٹیریو اسپیکرز نصب ہیں جو کے ڈولبی ایٹموسفیئر کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اسمارٹ فون کمپنی کی جانب سے ریلیز کیے گئے شیاؤمی 14 کی پاکستان میں قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 999 روپے ہے۔

Exit mobile version