Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین کو ایپلی کیشن میں پرانے میسجز ڈھونڈنے میں آسانی ہوگی۔

جی ہاں،  اس فیچر کے ذریعے تاریخ کے مطابق کسی میسج کو تلاش کرنا ممکن ہوجائے گا۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے اس چیٹ ونڈو میں جائیں جہاں کسی مخصوص تاریخ کا میسج تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

اس چیٹ ونڈو میں سرچ آپشن کو سلیکٹ کریں۔

سرچ آپشن سلیکٹ کرنے پر آپ کے سامنے کیلنڈر آئیکون آجائے گا جس پر کلک کریں۔

اس کے بعد مطلوبہ مہینے اور سال کو اسکرول کرکے منتخب کریں اور پھر سرچ پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد اس مخصوص تاریخ کے پیغامات سامنے آجائیں گے۔

Exit mobile version