ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب مزید آسان ہو گیا ہے۔
ٹک ٹاک نے تخلیقی رجحانات رکھنے والوں کے لئے اپنی تخلیق لوگوں کو دکھا کر اس سے پیسے کمانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے نیا نظام کریٹیر ریوارڈز پروگرام فلوٹ کر دیا ہے۔
ٹک ٹاک نے فروری 2023 میں” کریٹیویٹی پروگرام” بِیٹا ورژن میں متعارف کرایا تھا جہاں اس کی آزمائش کامیاب رہی تھی۔
اب اس پروگرام کا نام “کرئیٹرز ریوارڈ پروگرام” رکھ دیا گیا ہے اور اسے بیٹا ورژن سے ریگولر ایپ میں منتقل کر کے تمام کنزیومرز کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔
ٹِک ٹاک مینیجمنٹ نے ایک بلاگ میں بتایا ہے کہ کریٹیر ریوارڈز پروگرام میں اوریجنل مواد، ویڈیو کے دورانیے، سرچ ویلیو اور آڈئینس انگیجمنٹ اِن 4 بنیادوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران طویل دورانیے کی ویڈیوز بنانے والے صارفین کی آمدنی میں 250 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور ہر ماہ 50 ہزار ڈالرز کمانے والے افراد کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو رہا ہے۔
پروگرام میں شمولیت کی شرائط
اس پروگرام میں شمولیت کے لئے تخلیق کار کنزیومرز کو کم از کم ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز سوشل میڈیا ایپ پر پوسٹ کرنا ہو گی۔
اس کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ کے کم از کم 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کی ویڈیوز کے ایک لاکھ ویوز ضروری ہوں گے۔
پرانے کریٹیر فنڈ سے پیسے کمانے والوں پر ویڈیوز کے دورانیے کی پابندی عائد نہیں تھی مگر اس کی دیگر شرائط کافی سخت تھیں جس کے باعث صارفین کی جانب سے اس میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
اس کے علاوہ ایک تبدیلی بھی کی جا رہی ہے کہ لائیو سبسکرپشن ٹول کا نام تبدیل کرکے سبسکرپشن کیا جا رہا ہے۔
پیسے کمانے میں مددگار یہ ٹول پہلے صرف لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو دستیاب تھا مگر اب دیگر افراد کو بھی اس تک رسائی دی جا رہی ہے۔
اس ٹول کے ذریعے صارفین خصوصی مواد (فیس عائد کرکے)، بیجز اور دیگر کے ذریعے اضافی پیسے کما سکیں گے۔
