Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے آئی ٹیکنالوجی سے متعلق بل گیٹس کی تہلکہ خیز پیشگوئی

اے آئی ٹیکنالوجی سے متعلق بل گیٹس نے تہلکہ خیز پیشگوئی کر دی ہے۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کی خوبیوں اور کمزوریوں کا مشاہدہ بذات خود کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اسے ہر وقت استعمال کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ ابھی مثالی تو نہیں مگر پھر بھی کافی اچھی ہو چکی ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی متعدد شعبوں بشمول ادویات کی تیاری اور زراعت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ مگر وہ کچھ شعبوں میں اس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ موجودہ اے آئی ماڈلز جادوئی نہیں اور وہی کام تیزی سے کرتے ہیں جن کا ڈیٹا اس ٹیکنالوجی کو دستیاب ہوتا ہے، اے آئی ٹیکنالوجی جادوئی انداز سے ان شعبوں کے مسائل کو حل نہیں کر سکتی جن میں انسانوں کی اپنی صلاحیت کچھ زیادہ اچھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اے آئی سے مشاورت کرنے کے حوالے سے ہمیں محتاط رہنا چاہیے، اس کے لیے ابھی کافی کام ہونا باقی ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ پیچیدہ ریاضی کے شعبے میں بھی موجودہ اے آئی ماڈلز کی کارکردگی مثالی نہیں۔ اے آئی ماڈلز کو یہ علم نہیں ہوتا کہ انہیں اپنے جواب کو کیسے چیک کرنا چاہیے۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ حیران کن طور پر کئی بار اے آئی ماڈلز انسانوں کی طرح اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے کہتے ہیں کہ لفظ غلط ٹائپ ہوگیا، جس کے بعد وہ دوبارہ کوشش کرتے ہیں مگر پھر ناکام رہتے ہیں۔

Exit mobile version