Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایپل موبائل فونز صارفین کیلئے اہم خبر؛ کمپنی کا بڑا اعلان

کمپنی نے ایپل موبائل فونز صارفین کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فونز اور آئی پیڈ ورژن کے لیے نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

یہ نئی اپ ڈیٹ  17.4.1 آئی فون ، آئی پیڈ اور ایپل ویژن پرو کے لیے ہے۔

نئی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں بگز کی مرمت اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ تاہم ابھی یہ معلوم نہیں کہ اس اپ ڈیٹ میں کونسے بگز اور سیکیورٹی مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے رواں ماہ کے ابتداء میں ایپل نے صارفین کے لیے آئی میسج کی سیکیورٹی اور پوڈ کاسٹ ایپ میں واضح تبدیلیوں کے ساتھ آئی اوایس 17.4 اپ ڈیٹ متعارف کروائی تھی۔

Exit mobile version