سوشل میڈیا ایپ تھریڈز کے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے کچھ صارفین کو تھریڈز پر وائرل ہونے پر ہزاروں ڈالرز کمانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین کو میٹا کے ایک نئے انویٹیشن اونلی بونس پروگرام کے ذریعے کمانے کا موقع ملے گا۔
صارفین کو تھریڈز پوسٹس کی کارکردگی یا پوسٹس کی تعداد پر پیسے کمانے کا موقع ملے گا جبکہ ہر فرد کے لیے بونس پروگرام میں ملنے والی رقم مختلف ہوسکتی ہے۔
اس پروگرام کے تحت کچھ صارفین کو ان کی وائرل پوسٹس پر ہزاروں ڈالرز کی پیشکش کی جا چکی ہے۔
ایک صارف کو تھریڈز پوسٹس پر 10 ہزار یا اس سے زائد ویوز پر 5 ہزار ڈالرز کی پیشکش کی گئی۔
