Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرین پاکستان انیشی ایٹوکے تحت زراعت، جینیاتی ٹیکنالوجی اور لائیو سٹاک میں اہم پیشرفت

جدید لائیو اسٹاک ماڈل سے کسان کی آمدن بڑھے گی، معیشت مضبوط ہوگی

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جدید جینیاتی ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور لائیو اسٹاک منصوبوں میں نمایاں پیشرفت کے تحت جدید ٹیکنالوجی اور کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے زرعی اور لائیو اسٹاک شعبے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

سی ای او ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ پروفیسر ڈاکٹر دانش صالحین کے مطابق ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ 6500 ایکڑ سے زائد رقبے پر جدید زراعت اور لائیو اسٹاک منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

ڈاکٹر دانش صالحین نے بتایا کہ ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ غلاماں میں 2000 ایکڑ پر کام کر رہی ہے جبکہ بہاولپور میں 4500 ایکڑ کا منصوبہ مکمل کیا جا چکا ہے اس کے علاوہ آئی وی ایف ٹیکنالوجی اور جدید نسلوں کے ایمبریوز کے ذریعے عام کسانوں کو کم لاگت میں اعلیٰ نسل کے جانور فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر دانش صالحین کا کہنا ہے کہ جدید جینیاتی ٹیکنالوجی سے پاکستان کی دودھ اور گوشت کی صنعت تیزی سے ترقی کر سکے گی جبکہ جدید لائیو اسٹاک ماڈل سے کسان کی آمدن بڑھے گی، معیشت مضبوط ہوگی اور ملک کی ترقی میں مدد ملے گی۔

ٹیم ممبر ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ شاہد سعیدکے مطابق ہم نے نومبر میں رکھ غلاماں میں روہا فارم کے نام سے اس سائٹ کو ڈویلپ کرنا شروع کیا تھا منصوبے کے تحت 10 سنٹرل پیوٹ نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک سنٹرل پیوٹ پر فصل بھی تیار ہے۔

  شاہد سعید نے مزید کہا کہ رکھ غلاماں میں تقریباً 1500 ایکڑ رقبہ آباد کیا جا چکا ہے جبکہ مزید 500 ایکڑ پر کام جاری ہے۔

Exit mobile version