Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی زمین پر واپسی کی تاریخ سامنے آ گئی

زمین پر واپسی اور مختصر گفتگو کے بعد تینوں خلا بازوں کو ری ہیب منتقل کیا جائے گا،

پاکستان کے پہلے خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کی زمین پر واپسی کا وقت آن پہنچا، وہ 30 نومبر کی صبح خلائی سفر مکمل کرکے واپس آئیں گے۔

ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے 2 چینی خلا بازوں کے ہمراہ شینزو 23 اسپیس کرافٹ میں سوار ہوکر زمین کا سفر کریں گے، شینزو 23 پہلے ہی تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہے۔

خلائی اسٹیشن سے علیحدگی کے بعد شینزو 23 زمین کی جانب واپسی کا سفر شروع کرے گا اور اس کی لینڈنگ کل علی الصبح متوقع ہے۔

زمین پر واپسی اور مختصر گفتگو کے بعد تینوں خلا بازوں کو ری ہیب منتقل کیا جائے گا، جہاں مائیکرو گریویٹی میں طویل قیام اور خلائی سفر کے اثرات سے بحالی کے لیے انہیں کچھ وقت گزارنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version