چین نے شمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے نئے سیٹلائٹس کا ایک گروپ خلا میں روانہ کردیا ہے۔
سیٹلائٹس کے اس گروپ کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 59 منٹ پر ترمیم شدہ لانگ مارچ 6 کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا اور یہ کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین 2 لاکھ سیٹلائٹس مدار میں کیوں بھیجنا چاہتا ہے؟
سیٹلائٹس کا یہ گروپ اسپیس سیل نظام کا حصہ بنے گا جو چین کے نچلے مدار کا ایک بڑا تجارتی سیٹلائٹ نیٹ ورک ہے۔
لانچ مرکز کے مطابق یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 642 واں مشن تھا۔
