Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لینڈ لائن کال اٹھاتے ہی موبائل ہیک؟ پی ٹی اے نے وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا

سوشل میڈیا پر سائبر سکیورٹی کے نام سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن نکلا۔

سوشل میڈیا پر سائبر سکیورٹی کے نام سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن نکلا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی آئی  نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا مذکورہ نوٹیفکیشن جھوٹا اور گمراہ کن ہے اور پی ٹی اے کی جانب سے ایسا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک لینڈ لائن نمبر سے کال اٹینڈ کرنے پر موبائل ڈیٹا اور اکاؤنٹس ہیک ہوسکتے ہیں، جبکہ کال کے دوران صرف 5 سے 7 سیکنڈ میں صارف کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔

پی ٹی اے نے عوام سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ معلومات پر بھروسہ نہ کریں اور جعلی یا غیر مصدقہ معلومات کو آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔

پی ٹی اے کے مطابق مستند معلومات اور سائبر سکیورٹی الرٹس کے لیے عوام اتھارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں۔

Exit mobile version