درخت میں پھنسے کتے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کتا بُری طرح ایک درخت کے اُوپر پھنس گیا ہے۔
کتے کی اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ہے۔
تاہم کتے کو ریسکیو ٹیم نے حفاظت سے نکلا اور کھانا بھی کھلایا۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پرا یک ڈولفن کو کتے کی مدد کرتا دیکھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ڈولفن بیچ سمندر سے اپنی پشت پر بٹھا کر کتے کو کنارے پر لا رہی ہے۔
ڈولفن اور کتے کی اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہوا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کیا تھا کہ واقعی جانور بھی خلوص کے ساتھ مدد کرتے ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے کہا تھا کہ ڈولفن تو واقعی اچھی دوست ہوتی ہے۔




















