سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ناریل کے خول میں بنی چائے زیرِ بحث ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناریل کے خول میں چائے کو تیار کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناریل کے خول میں سب سے پہلے ادارک پاؤڈر، دودھ ، چینی اور پانی کو شام ل کر کے جوش دیا گیا اورناریل چائے کو تیار کیا گیا۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس چائے کے حوالے سے تنقیدی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کولڈ کافی میگی تیار کی گئی تھی۔
یہ سچ ہے کہ میگی تو ویسے ہر کسی نے ہی کھائی ہو گی لیکن کبھی بھی کولڈ کافی میگی کھانے کا موقع نہیں ملا ہو گا۔
تاہم اس بار میگی کو ایک الگ ذائقہ دینے کے لیے میگی میں کافی کو شامل کیا گیا۔




















