Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرامائی چائے بنانے کا انداز سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دم دیکر چائے کو  بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کوئی دم والی چائے تیارکرنے کے لیے سب سے پہلے ایک گلاس میں پانی لیےا پھرململ کا کپڑا رکھتا اور پھراس کے اُوپر پتی چینی دار چینی لونگ ڈال کر دیگچی میں موجود پانے کے اندر گلاس رکھ دیتا اور ڈھکن بھی ڈھک دیتا۔

5 منٹ کی بعد  تیار ہو جانے والی چائے کے گلاس نکالتے اور اس کو دودھ  میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 دم والی چائے کو لوگوں کی جانب سےکچھ خاص پسند نہیں کیا جا رہا اور سب اس عجیب چائے سے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس چائے کے حوالے سے تنقیدی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کیسی عجیب چائےبنا دی۔

جبکہ ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ چائے کے آسنا مراحلہ کو بلاوجہ مشکل بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/11/296130/

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کولڈ کافی میگی تیار کی گئی تھی۔

یہ سچ ہے کہ میگی تو ویسے ہر کسی نے ہی کھائی ہو گی لیکن کبھی بھی کولڈ کافی میگی کھانے کا موقع نہیں ملا ہو گا۔

تاہم اس بار میگی کو ایک الگ ذائقہ دینے کے لیے میگی میں کافی کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئے روز نت نئے انداز میں کھانوں کو پیش کر کے صرف اُن کے اصل ذائقے کو ختم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں