Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چپس سے تیار کی جانے والی عجیب و غریب ریسیپی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میںچپس سے تیار کی جانے والی عجیب و غریب ریسیپی زیرِ بحث ہے۔

 وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی لیس چپس سے کوئی دوسری ڈش تیارکررہی ہے۔

ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیس چپس کے دو فلیور کے پیکٹ کو لڑکی ایک پین میں ڈالتی ہے ساتھ کیچپ اورمصالحہ بھی اسمیں شامل کر کے اچھی طرح یکجان کرتی ہے۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ دیعر بعد میلٹ لیس چپس تیارہو جاتے ہیں۔

 میلٹ لیس چپس کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے  کچھ خاص پسند بھی نہیں کیا جا رہا اور سب اس عجیب و غریب ڈش  سے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کیا بنا دیا۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2023/01/580092/

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اوریوں میگی تیار کی گئی تھی۔

 یہ سچ ہے کہ میگی تو ویسے ہر کسی نے ہی کھائی ہو گی لیکن کبھی بھی اوریوں میگی کھانے کا موقع نہیں ملا ہو گا۔

 تاہم  اس بار میگی کو ایک الگ ذائقہ دینے کے لیے میگی میں اوریوں بسکٹ کو شامل کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوریوں میگی تیار ہونے کے بعد اُسے آئس کریم کے ساتھ پیش کیا گیا۔

یہ ہی نہیں بلکہ چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث رہ چکی ہے۔

چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بریانی تیار کرنے کے بعد اس کے اُوپر چاکلیٹ ڈالی جا رہی ہے۔

Advertisement

 

 

واضح رہے کھانوں کے اصل ذائقے کو تبدیل کر کے نیا ذائقہ دینے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین خوشی کے بجائے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

Advertisement

متعلقہ خبریں