Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دولہا دلہن کی تصویر لینے میں مگن خاتون خوفناک حادثے کا شکار؛ ویڈیو وائرل

دولہا دلہن کی تصویر لینے میں مگن خاتون خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون دولہا دلہن کی تصویر لینے میں مگن ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون دولہا اور دلہن کی تصاویر لینے میں اتنی مگن تھی کہ اسے سڑک  کنارے کھڑے ہونے کا خیال ہی نہیں آیا اور وہ نالے میں گر گئی۔

بعدازاں وہاں موجود لوگوں نے خاتون کی نالے سے باہر نکلنے میں مدد کی۔

  ویڈیو کلپ کو حیدرآبادی جان کے نام سے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا گیا اور ویڈیو کو 282 ہزار لائکس کے ساتھ 10.5 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version