ایک دماغی آزمائش جو آن لائن کافی وائرل ہوئی ہے جس میں لوگوں کو چیلنج کیا جاتا ہے کہ وہ اس میں موجود تکون کی تعداد گنیں جس میں حقیقت میں 20 سے زیادہ مثلث ہیں۔
یہ دماغی آزمائش لوگوں کو چیلنج کرتی ہے کہ وہ اس کے اندر چھپے ہوئے مثلثوں کی تعداد کو سمجھیں۔
درحقیقت ایسے وہ تمام سوالات تا تصاویر جس میں کچھ ایسا چھپا ہو جو کہ آسانی سے ظاہر نہ ہوسکے، وہ تمام تصاویر انسانی دماغ کو تیز کرنے کی مشق ہوتی ہیں جو کہ دیئے گئے وقت میں مطلوبہ نتائج ظاہر کرنے کا چیلنج کرتی ہے۔
اس تصویر میں بھی کچھ ایسا ہی کرنا ہے، دماغ کی مدد سے تکون کی مطلوبہ تعداد معلوم کرنی ہے ۔
how many triangles are there? pic.twitter.com/VrIIwpv8XZ
— non aesthetic things (@PicturesFoIder) July 8, 2023
یہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھی ۔
اس سوال کے جواب میں بہت سے لوگوں نے اپنے جوابات پیش کئے ہیں جن میں کچھ کا کہنا ہے کہ ان کے مطابق اس تصویر میں 24 مثلث ہیں جبکہ کچھ نے 100 سے زائد تکون ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
ٹویٹر پر شیئر کیے جانے کے بعد سے، اس سوال کو 11.2 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں اور یہ تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے۔
