Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری، فی یونٹ 2.88 روپے اضافے کی درخواست

حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور مہنگائی کا جھٹکا تیار، نیپرا کل بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے، جس پر کل سماعت ہوگی۔

درخواست کے مطابق اکتوبر میں مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار کی لاگت میں نمایاں فرق رہا، ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی فی یونٹ لاگت 69 روپے 59 پیسے، فرنس آئل سے 46 روپے 43 پیسے جبکہ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 28 روپے 74 پیسے فی یونٹ رہی۔

حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، جس سے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین متاثر ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی، جس کا اطلاق رواں ماہ نومبر کے بجلی بلوں میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version