Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈاکٹر کی سرجری کے دوران مریض کو مارنے کی ویڈیو وائرل

ایک عجیب و غریب واقعے کی پیش نظر ایک ڈاکٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوتی نظر آرہی ہے جس میں سرجری کے دوران وہ اپنے مریض کو مارتا  ہوا نظر آرہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکٹر اپنی  82 سالہ مریض کو سرجری کے دوران مکے مار رہا ہے  ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرجن ایک مریض کی آنکھوں کا آپریشن کرتے ہوئے کم از کم تین بار اس کے سر میں گھونسا مار رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ ردعمل کے طور پر انتظامیہ کی جانب سے اس ڈاکٹر کو معطل بھی کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ چین میں سال 2019 میں پیش آیا تھا جس کی باقاعدہ طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ Aier چائنا نے کہا کہ یہ واقعہ جنوب مغربی چین کے شہر Guigang میں واقع اسپتال میں آپریشن کے دوران پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version