محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے،ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔
گلبرگ،ماڈل ٹاون، جوہرٹاون،ڈیفنس،فیروز پور روڈ پر بارش جاری ہے۔
اندرون لاہور،کینال روڈ،مغلپورہ،ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں بھی بارش جاری ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
