Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرمی سے پریشان کراچی والوں کیلئے خوشخبری؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

گرمی سے پریشان کراچی والوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، جون میں سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں موسم ابرآلود ہے جسکی وجہ سے حبس بہت زیادہ ہے، اسکے علاوہ بحیرہ عرب میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

جواد میمن کا کہنا تھا کہ سمندری ہواؤں کے باعث نمی کا تناسب زائد رہتا ہے اور اس سے گرمی کی شدت 4 سے 5 ڈگری زیادہ ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے علاوہ پنجاب کے چند علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

Exit mobile version