Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں آئندہ ماہ ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 44 تا 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے ایکشن پلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون میں صوبے میں ممکنہ ہیٹ ویو کا امکان ہے، ہیٹ ویو سے شہری اور دیہی سندھ کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ کی سربراہی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ ضلعی افسران تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Exit mobile version