Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں ہی بارشیں؛ گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، محکمہ موسمیات کا اہم اعلان

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں مری، راولپنڈی، سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔

 گلیات جہلم، اٹک اورچکوال میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔

میانوالی، فیصل آباد، جھنگ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش برسے گی، موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

 اٹک، گوجرانوالہ، لاہور،قصور، اوکاڑہ، کوہاٹ، پشاور اور ڈی آئی خان کےنشیبی علاقوں میں بھی اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔

ترجمان کہنا ہے کہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ژوب، زیارت، موسیٰ خیل ، بارکھان، لورالائی میں آندھی اور بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 8 سے 10 جولائی دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

بھارت کی جانب سے راوی اورستلج میں پانی چھوڑنے جانے کا امکان ہے، بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے سے سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

 پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرزسمیت صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Exit mobile version