Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 30 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شہر کا موجود درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارکیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں جنوب مغرب سے ہوا 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خطۂ پوٹھوہار، بالائی  پنجاب، خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب ہی رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات،  بٹگرام، شانگلہ،  تورغر، بونیر، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں مرطوب رہے گا۔

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم ژوب، موسی خیل، سبی، کوہلو، بارکھان اور خضدار میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور ساحلی علاقوں میں  ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version