Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق 15ستمبر سے خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 15سے20 ستمبر کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا امکان ہے اس دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی 15 سے 20 ستمبر تک موسلادھار بارش متوقع ہے۔

جبکہ لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، قصور ، شیخوپورہ میں بارش ہونگی۔

16سے 18ستمبر کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک، وزیرستان اور جنوبی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

جبکہ 16سے 18ستمبر کو راجن پور، موسی خیل، بارکھان، ژوب، قلات، خضدار، میرپور خاص، تھرپارکر، خیرپور، عمر کوٹ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے آندھی تیز ہواؤں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ کے پیش نظرتمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version