Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز سندھ، شمال مشرقی بلوچستان،بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

بدھ کے روز بدین، ٹھٹھہ، کراچی، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیریں سندھ، شمال مشرقی، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version