Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق آج بروز منگل شام اور رات کے دوران جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

بدھ کے روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت  سبی 41، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد اور پسنی میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version