محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے اس دوران مختلف مقامات میں موسلادھار بارش کی توقع کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے مری، گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
