Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں منگل تک گرم اور مرطوب موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح میں شہر میں نمی کا تناسب 85 فیصد اور رات میں 55 فیصد تک ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں دن بھر شمال اور شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version