Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ میں موسم اور بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں بارشوں کے ایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں، فوگ یا اسموگ میں کمی نہیں آئے گی۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے دسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں، صبح کے درجہ حرارت میں کولڈ ونڈ کی وجہ سے کمی ہو رہی ہے، آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا۔

ملک میں خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام اور دیگر امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Exit mobile version