Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں شدید سردی؛ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی جس کے باعث کراچی سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں 10روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کے باعث شہر کا فضائی معیار متاثر رہے گا تاہم آئندہ 10 دنوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں ہوا میں نمی 50 سے 60 فیصد تک رہے گی۔

Exit mobile version