Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمکہ موسمیات نے کل سے بارش کی پیشگوئی کردی

محمکہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی سندھ کے بیشتر علاقوں میں رات کو دھند کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

آج کوئٹہ، ژوب، چمن اور پشین میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ژوب اور چمن میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتے کے روز ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version