Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی والے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے اہم اعلان کردیا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید سردی کی پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا، جبکہ آئندہ دنوں سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سنٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے، اس وقت ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق کراچی میں فضا کا معیارغیرصحت بخش ہے، دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی 11 ہویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 165 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

Exit mobile version