Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش اور برفباری ہوگی؟ نئی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش اور برفباری سے متعلق نئی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا، سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 10 ، اسکردو میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلگت، گوپس میں منفی 5، کالام اور استور میں منفی 4 جبکہ ہنزہ میں منفی 3 ڈگری رہا۔

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Exit mobile version