محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا، سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 10 ، اسکردو میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، گلگت، گوپس میں منفی 5، کالام اور استور میں منفی 4 جبکہ ہنزہ میں منفی 3 ڈگری رہا۔
دوسری جانب میٹ آفس کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
