Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں کیلئے تیار ہوجائیں؛ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا تاہم خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، کوہستان، چارسدہ، مردان، پشاور اور گردونواح میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خطہ پوٹھوار، مری، گلیات مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Exit mobile version