محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف میدانی علاقوں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں رات کو دھند رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد، مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان اور حافظ آباد میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 06جبکہ زیادہ سے زیادہ 14سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد رہا۔
لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 203 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پو لو گراؤنڈ میں 247،یو ایس قونصلیٹ 418،سید مراتب علی روڈ248،سی ای آر پی آفس221،ڈی ایچ اے فیز 8میں 284،،پاکستان انجینئرنگ سروسز 210اور شاہراہِ قائد اعظم پر310ریکارڈ کیا گیا۔
